ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

5 دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سی ٹی ڈی بلوچستان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں؛ محسن نقوی

5 دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سی ٹی ڈی بلوچستان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں؛ محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے علاقے دشت میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سی ٹی ڈی کی ستائش کی گئی ہے۔ 

وزیر داخلہ محسن نقوی نے  سی ٹی ڈی بلوچستان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ محسن نقوی نے کہا کہ سی ٹی ڈی بلوچستان نے بروقت کارروائی کرکے کوئٹہ سبی شاہراہ بلاک کرنے کا منصوبہ ناکام بنایا۔انہوں نے کہا کہ 5 دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سی ٹی ڈی بلوچستان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ 

محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سی ٹی ڈی بلوچستان کا کردار قابلِ فخر ہے۔ بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز جاری رہیں گے۔