سٹی 42: ساڑھے12ہزارسکول ٹیچرانٹرنزکنٹریکٹ میں توسیع کےباوجودمالی مشکلات کاشکار ہوگئے ۔
صوبہ بھرکےسرکاری سکولوں کےساڑھےہزاراساتذہ2 ماہ سےتنخواہوں سےمحروم ہیں ۔محکمہ سکول ایجوکیشن تنخواہوں کی ادائیگی کا طریقہ کار کا حتمی فیصلہ نہ کر سکا۔تنخواہیں بینک اکاؤنٹ کے ذریعے دینے یا نہ دینے کا فیصلہ التوا کا شکار ہے ۔
طریقہ کار کا حتمی فیصلہ کرنے میں محکمہ سکول ایجوکیشن کو 2 ماہ لگ گئے۔
اب سی ٹی آئیز کو وینڈر اکاؤنٹ کے ذریعے تنخواہیں دیئےجانے کی توقع کی جا رہی ہے ۔
Stay tuned with 24 News HD Android App