ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نجی یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کا انتظامیہ کیخلاف احتجاج

نجی یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کا انتظامیہ کیخلاف احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ابوبکر ارشد: یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے طلبہ و طالبات نے  اپنی ہی انتظامیہ کیخلاف احتجاج کیا۔ 
احتجاج میں پہلے 2 سمیسٹرز میں سپلی والے طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔،طلباء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز پکڑ کر انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ 
طلباء کا کہنا تھا کہ تیسرے سمیسٹر کے اختتام پر بتایا گیا کہ آپ کی پہلے دو سمیسٹرز میں سپلی ہے جبکہ نہ  تیسرے سمیسٹرکاامتحان ہورہاہےاور نہ ہی پہلے دو سپلی کے پیپرز ہورہے ہیں.
انہوں نے مزید بتایا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کا  موقف ہے کہ پہلے سپلی کے پیپرز دیں اور دوبارہ تیسرے سمیسٹر کی کلاسز لیں۔اگر تیسرے سمیسٹر کی کلاسز دوبارہ ہوئیں تو ہمارا ایک سال ضائع ہوجائے گا۔
طلباء کی جانب سے پہلے سپلی کے پیپرز اور پھر  تیسرے سمیسٹر کے پیپرز دینے کا مطالبہ کیا گیاہے۔