ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد اورگردونواح میں 5.8 شدت کا زلزلہ 

اسلام آباد اورگردونواح میں 5.8 شدت کا زلزلہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسلام آباد اور اس کے اطراف میں  زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد اور اس کے اطراف میں دوپہر کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں، دفاتر سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی ،زلزلہ کا مرکز کشمیر کا شمال مغربی حصہ تھا جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں  بھی زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ زلزلے کے نتیجے میں  کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔