شاہد سپرا:وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (ایف پی اے) کی مد میں 47 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے نیپرا میں درخواست جمع کروائی گئی، جس کے مطابق ماہ دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر بجلی کے نرخ بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔
نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست پر 29 جنوری کو سماعت مقرر کر دی ہے، جس میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری یا رد کا فیصلہ کیا جائے گا۔
درخواست منظور ہونے کی صورت میں صارفین سے اضافی قیمت ماہ فروری کے بجلی کے بلوں میں وصول کی جائے گی، جس سے مہنگائی کے بوجھ میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔