ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

متوقع بارشوں کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

 متوقع بارشوں کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  علی رامے:آج سے 23 جنوری تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں متوقع بارشوں کے پیش پی ڈی ایم اےنے الرٹ جاری کردیا ہے۔

 ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق دیگر علاقوں کی طرح لاہور میں بھی بارش متوقع ہے، جس کے پیش نظر متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے وزیراعلیٰ کی ہدایات کے مطابق تمام تر انتظامات پیشگی مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایمرجنسی کنٹرول رومز میں عملہ 24 گھنٹے الرٹ رکھا جائے۔ اس کے ساتھ ریسکیو 1122 کی ڈیزاسٹر رسپانس ٹیموں کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہیلپ لائن 1129 پر فوری رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔