سٹی42: پندرہ ماہ تک حماس کی یرغمالی رہنے والی تین سویلین خواتین رہا ہو کر اسرائیل واپس پہنچ گئیں۔
ٹائمز آف اسرائیل نے بتایا ہے کہ سابق یرغمالی رومی گونن، ایملی داماری اور ڈورون اسٹین بریکر 471 دنوں تک حماس کی قید میں رہنے کے بعد اتوار کی رات غزہ کی پٹی سے سرحد عبور کر کے اسرائیل پہنچیں تو ان کو ریڈ کراس کی ٹیم سو آئی ڈی ایف اور سرکاری حکام نے وصول کیاْ
آئی ڈی ایف کے خصوصی دستے ابتدائی میڈیکل جانچ کے لیے تین یرغمالیوں کو غزہ اسرائیل سرحد کے قریب ایک سہولت میں لے جا رہے ہیں۔
اسرائیلی 19 جنوری 2025 کو تل ابیب کے نام نہاد ہوسٹجز اسکوائر پر حماس دہشت گرد گروپ کے ساتھ معاہدے کے تحت غزہ میں قید تین مغویوں کی رہائی کو ٹی وی پر دیکھ رہے ہیں۔
توقع ہے کہ ان یرغمالی خواتین کی رہائی کے بدلے رہا کئے جانے والے فلسطینیوں کو بھی آج ہی رہا کیا جائے گا جس کے لئے آئی ڈی ایف نے پہلے سے انتظامات کر رکھے ہیں۔