ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہوسکتا ہے 3 ماہ میں پنجاب میں انتخابات  نہ ہوں،رانا ثنا اللہ  

Rana sanaullah,London,City42
کیپشن: Rana sanaullah ,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ ہوسکتا ہے پنجاب میں انتخابات 3 ماہ میں نہ ہوں،مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب بن سکتی ہیں،نوازشریف وزیراعظم کے اگلے امیدوار 100فیصد ہوں گے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کاکہناتھا کہ عمران خان اپنے انجام کو ضرور پہنچے گا،پنجاب کی انتخابی مہم میں نوازشریف خود شریک ہوں گے، ان کاکہناتھا کہ نوازشریف کی پاکستان واپسی کے معاملات پر بات ہوئی ہے،مریم نواز اگلے ہفتے پاکستان واپس جائیں گی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ پنجاب میں ن لیگ کو ناکامی نہیں ہوئی،ادارے نے عوامی سطح پر غیر سیاسی رہنے کی یقین دہانی کرائی ہے،عمران خان کے کالے کرتوت سامنے آرہے ہیں، توشہ خانہ میں عمران خان کا انتہائی گھٹیا کردار سامنے آیا، انہوں نے کہاکہ ٹیریا ن معاملے پر عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج کریں گے۔