ویب ڈیسک : بھارت، جاپان اور متحدہ عرب امارات کی ایئر لائنز نے بدھ کو 5G نیٹ ورک چلانے کے منصوبے کے بعد امریکی شہروں کے لیے پروازیں منسوخ کر دیں۔
ایمریٹس ایئرلائنز نے کچھ ہوائی اڈوں پر ففتھ جنریشن نیٹ ورکس کے آپریشن کی وجہ سے آج بروز بدھ سے تا اطلاع ثانی امریکی شہروں کے لیے اپنی پروازیں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر ایک نوٹس میں کہا کہ یہ فیصلہ امریکا میں 5G موبائل سروسز کے منصوبہ بند آپریشن سے متعلق آپریشنل خدشات کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ بیان میں مزید کہا کہ کمپنی نے بوسٹن، شکاگو، ڈلاس-فورٹ ورتھ، ہیوسٹن، میامی، نیویارک، آرلینڈو، سان فرانسیسکو اور سیٹل کے لیے پروازیں معطل کی گئی ہیں۔
النائب التنفيذي لرئيس طيران الإمارات لــ #العربية: تعليق الرحلات لبعض الوجهات الأميركية مؤقت pic.twitter.com/oKhwMiipa7
— العربية (@AlArabiya) January 18, 2022
ایمریٹس ایئرلائنز کے ایگزیکٹو نائب صدر عادل الرضا نے کہا کہ 5G نیٹ ورک کے فعال ہونے سے طیاروں میں نیوی گیشن ڈیوائسز متاثر ہوتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کچھ امریکی مقامات کے لیے پروازوں کی معطلی عارضی ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ امریکی شہروں کے لیے ہماری زیادہ تر پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔ ہم نے لاس اینجلس اور نیویارک کے لیے پروازیں معطل نہیں کی ہیں۔
کل منگل کو وائٹ ہاؤس نے جنریل فائیو نیٹ ورک کے حوالے سے کسی ایسے حل تک پہنچنے کی خواہش کا اظہار کیا جو ریاست ہائے متحدہ امریکا کی فضا کو متاثر نہ کرے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے ساتھ فضائی نیویگیشن پر 5G کے اثرات کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔
بڑی امریکی ایئر لائنز کے سربراہان نے خبردار کیا ہے کہ اگر پانچویں جنریشن کے نیٹ ورکس کو شیڈول کے مطابق ہوائی اڈوں کے قریب واقع سٹیشنوں کے ٹرانسمیشن کے کنٹرول کے بغیرچلایا جاتا ہے تو مواصلات اور شپنگ کے شعبوں میں تباہ کن رکاوٹیں آئیں گی۔
ایئر لائنز نے مطالبہ کیا کہ 5G نیٹ ورکس کو ہوائی اڈے کے رن ویز سے تین کلومیٹر کے فاصلے پر رکھا جائے۔ان کا کہنا ہے کہ ان نیٹ ورکس کو شروع کرنے سے پہلے جب تک پرواز کے آلات اور مشینوں میں ضروری اپ ڈیٹ اور تبدیلیاں نہیں کی جاتیں اس وقت تک انتظار کیا جائے۔