"حکومتی مخالفین کی 2023 تک حکومت کے خاتمے کی آس بار بار ٹوٹے گی"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (قذافی بٹ) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ اداروں پر دباؤ بڑھانے کا اپوزیشن کا منصوبہ ایک بار پھر ناکام ہوگا، اداروں کو ریموٹ کنٹرول سے چلانے کا دور گزر چکا اب ادارے آزاد ہیں۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی نے ملاقات کی، صداقت عباسی نے پنجاب آب پاک اتھارٹی کے پہلے منصوبے کے آغاز پر گورنر پنجاب کو مبارکباد دی، اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ اداروں کو سیاسی مداخلت سے مکمل پاک کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں، پی ڈی ایم انصاف پر مبنیٰ نہیں مرضی کے فیصلے چاہتی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے باہر پی ڈی ایم کا احتجاج ہوگا اور ختم ہوجائے گا، اس کے علاوہ کچھ نہیں ہوگا، حکومتی مخالفین کی 2023 تک حکومت کے خاتمے کی آس بار بار ٹوٹے گی۔

  گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پارٹی چٹان کی طرح مضبوط ہے، کوئی شک نہیں کہ تحریک انصاف عوام کے اعتماد اور عمران خان کی جدوجہد سے اقتدار میں ہے.

  چودھری محمد سرور نے مزید کہا کہ پنجاب آب پاک اتھارٹی سے عوام کو گھر کی دہلیز پر پینے کا صاف پانی دیں گے، جبکہ رکن اسمبلی صداقت عباسی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ناکام ہوگی اور حکومت مدت پوری کرے گی، عوامی مسائل کے حل کے لیے حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer