سانحہ ماڈل ٹاؤن: لیگی رہنماؤں کی انسداد دہشتگردی کورٹ میں طلبی کیلئے سمری تیار

سانحہ ماڈل ٹاؤن: لیگی رہنماؤں کی انسداد دہشتگردی کورٹ میں طلبی کیلئے سمری تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: سانحہ ماڈل ٹاؤن میں 14افرادکی ہلاکت کامعاملہ، میاں نواز شریف ، شہبازشریف اورراناثناءاللہ سمیت دیگر نامزد لیگی رہنماوں کی انسداددہشتگردی کورٹ میں طلبی کی درخواست سماعت کی سمری تیار، جسٹس عبدالسمیع خان کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ تشکیل دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے14افرادکی ہلاکت کامعاملہ، میاں نواز شریف ، شہبازشریف اورراناثناءاللہ سمیت دیگر نامزد لیگی رہنماوں کی انسداددہشتگردی کورٹ میں طلبی کی درخواست سماعت کی سمری تیار کرلی گئی ہے۔

ہائیکورٹ کی جوڈیشل برانچ کی جانب سے تیار کی گئی سمری میں جسٹس عبدالسمیع خان کی سربراہی میں فل بنچ تشکیل دینے کی سفارش کی گئی ہے۔ اس بنچ میں جسٹس مس عالیہ نیلم اور جسٹس صداقت علی خان کو شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

سمری کے مطابق جسٹس عبدالسمیع خان کی سربراہی میں قائم فل بنچ پہلے ہی سابق آئی جی مشتاق سکھیرا کی اسی نوعیت کی درخواست پر سماعت کررہا ہے۔ ہائیکورٹ کے2 رکنی بنچ نےسماعت کیلئے فل بنچ تشکیل دینےکی سفارش کی ۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کی منظوری کے بعد تین رکنی فل بنچ تشکیل دیا جائے گا۔

علاوہ ازیں نواز شریف اور شہباز شریف سمیت دیگر کی طلبی کے لئے درخواست منہاج القرآن کے ڈائریکٹرجوادحامدنےدائرکی تھی۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کےملزمان کیخلاف استغاثہ دائرکررکھاہے جس میں نوازشریف ،شہبازشریف,,حمزہ شہباز،رانا ثناء اللہ اورخواجہ سعدرفیق سمیت دیگررہنماؤں کونامزدکیاگیاہے۔

درخواستگزار کےمطابق استغاثہ میں پولیس افسران کوبھی نامزدکیاگیاہے، اےٹی سی نےپولیس افسران کوطلب کرلیا، درخواست گزار کاکہنا ہےکہ نوازشریف سمیت دیگر کوطلب نہیں کیاگیا۔ عدالت سے استدعا کی ہےکہ نوازشریف ، شہباز شریف ،، رانا ثناء اللہ سمیت دیگر استغاثہ میں نامزد لیگی رہنماوں کو اے ٹی سی کورٹ طلب کرنےکاحکم دیا جائے۔