ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریڈ کراس آج شیری بیباس اور اس کے دو بچوں کی میتیں اسرائیل لائے گی

Sheri Bibas, Hostages deal, Gaza ceasefire, city42, Hamas Israel conflict, October 7 attack on Israel, city42
کیپشن: حماس کی تحویل میں فوت ہو جانےوالی شیری بیباس اور ان کے دو بچے کفیر اور ایریل کی ایک پرانی فوٹو۔ یہ فوٹو حماس کے 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حملہ سے کچھ روز پہلے بنائی گئی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: زندگی کی توانائی سے بھری، دو بچوں کی 30 سالہ ماں شیری بی باس کو حماس کے مسلح جنگ جو 7 اکتوبر 2023 کو ان کے  سرحدی گاؤں میں واقع گھر سے اٹھا کر غزہ مین نامعلوم مقام پر لے گئے تھے، ان کے شوہر یردن بی باس بھی اس روز اغوا ہو گئے تھے۔ حماس  کل بدھ کےروز  شیری بیباس اور ان کے دو بچوں کی میتیں اسرائیل واپس بھیجے گی۔

یروشلم میں اسرائیل کے وزیراعظم کے  دفتر نے تصدیق کر دی ہے کہ حماس نے کل بدھ کے روز جو چار میتیں ریڈ کراس کے ھوالے کرنے کی اطلاع دی ہے، ان مین شیری بیباس اور ان کے دو بیٹے ایریل بیباس اور کفیر بی باس بھی شامل ہیں۔ 

کل واپسی کے لیے تیار کیے گئے  چوتھے مقتول یرغمال ، عودد لیفشتز ہیں

وزیر اعظم کے دفتر نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل کو مقتول یرغمالیوں کی فہرست موصول ہوئی ہے جنہیں کل واپس کیا جانا ہے۔

اس کا کہنا ہے کہ چاروں شیری بیباس، ایریل بیباس، کفری بیباس اور اوڈڈ لفشٹز ہیں۔

شیری اور عودد کے اہل خانہ کو اطلاع دے دی گئی ہے کہ کل وہ اپنے پیاروں کی میتیں وصول کرنے کے لئے تیار رہیں۔

Caption  سات اکتوبر 2023 کو حماس کے جنگجوؤں کے حملے مین اغوا ہو جانے والے عودد لفشز  Oded Lifshitz  کی ایک فائل فوٹو۔ کل ان کے لاحقین کا  16 مینوں سے جاری انتظار ختم ہوجائے گا۔  . (بشکریہ)

ان چاروں کو عورت، بچے اور عمر رسیدہ ہونے کی بنا پر ہوسٹیجز ڈیل کے پہلے مرحلہ میں لازماً رہا کیا جانا تھا، شیری بیبیاس اور ان کے دو بیتوں کی واپسی کئی ہفتے پہلے باقی سویلین عورتوں کے ساتھ ہونا تھی لیکن ان کی وفات کی تصدیق آج پہلی مرتبہ کی گئی۔ اس دوران ان کے شوہر یردن کو رہا کیا جا چکا ہے۔ اس عرصہ کے دوران شیری بیباس کے رشتہ دار اذیت کے عالم میں ان کے زندہ واپس آنےکی موہوم امید کو زندہ رکھنے کی کوشش کرتے رہے۔ 

اس دوران دو ہفتے پہلے حماس نے 15 فروری کو مزید یرغمالی رہا کرنے سے انکار کیا تب بھی سب سے پیچیدہ سورتحال کا سامنا شیری بیباس کی واپسی کا انتظار کرنے والوں کو تھا۔ 

ان چار میتوں کی حماس سے ریڈ کراس کے ذریعہ اسرائیل کو واپسی سولہ ماہ پہلے اغوا ہونے والے سرائیلیوں میں سے اسیری کے دوران مر جانے والوں کی میتوں کی پہلی واپسی ہو گی۔ 4 مزید میتیں 27 فروری کو اسرائیل واپس بھیجی جائیں گی۔ 

جنگ بندی اور یرغمالیوں کے تبادلے کی ڈیل کے پہلے مرحلے میں واپس بھیجے جانے والوں میں  سے 6 یرغمالی حماس کی قید میں باقی ہیں جن میں سے 3 کو حماس اس ہفتے کے روز اور باقی 3 کو آئندہ ہفتے کے روز اسرائیل واپس بھیجنے کے لئے ریڈ کراس کےحوالے کرے گی۔

اس دوران امکان ہے کہ اسرائیل اور حماس باقی تمام زندہ یرغمالیوں اور اسیری میں فوت ہو چکے افراد کی میتوں کی واپسی کے لئے مذاکرات شروع کرین گے۔ پہلے مرحلہ میں 33 (دراصل 26) یرغمالیوں کی اقساط میں رہائی کے لئے  42 دن کی ٹائم لائن بنائی گئی تھی۔ اب اسرائیل کا مطالبہ کے کہ حماس اپنی قید میں موجود اور مر چکے تمام باقی یرغمالیوں کو ایک ہی بار واپس کرے۔ 

حماس نے تمام یرغمالیوں کی ایک ہی بار واپسی کی بات مان لی ہے لیکن یہ شرط لگا دی ہے کہ اسرائیل جنگ بندی فوراً  مستقل کرے اور غزہ سے فوراً فوج واپس لے جائے۔