قیصرکھوکھر:پنجاب پبلک سروس کمیشن کا23 فروری سے 26 فروری تک امتحانات کا شیڈول جاری، لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ کیلئے امتحان لیا جائے گا۔
محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈیویلپمنٹ کے میونسپل آفیسر کا امتحان لیا جائے گا,سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال میں سائیکالوجسٹ کی بھرتی کیلئے امتحان لیا جائے گا,محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر نرسنگ کا امتحان لیا جائے گا.
گوجرانوالہ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی میں سب انجینئر کیلئے امتحان لیا جائے گا,ملتان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی میں میڈیکل آفیسر کیلئے امتحان لیا جائے گا,محکمہ لاء ،پارلیمنٹری افیئرمیں ایڈیشنل ڈائریکٹر ودیگر آسامیوں کے امتحان ہونگے, یہ امتحانات لاہور سمیت پنجاب کے 5شہروں میں لئے جائیں گے.
فیصل آباد، سرگودھا، راوالپنڈی،ملتان، بہاولپور ،ڈی جی خان میں بھی امتحان ہونگے,پی پی ایس سی نے کوآپریٹو ڈیپاٹمنٹ کی اسسٹنٹ کی سیٹ کا حتمی نتیجہ کا اعلان بھی کر دیا.
پی پی ایس سی کے نتائج کے مطابق اسسٹنٹ کی سیٹ کے لیے دو امیدوار کامیاب ہوئے ،سیکرٹری پی پی ایس سی افضال احمد نے نتائج کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔