ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 روزینہ علی : آج رات موسم کی صورتحال  کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر ، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد اور بالائی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے،  جبکہ کشمیر ، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا، مری ، گلیات اورخطہ پوٹھوہار میں تیز موسلادھار بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے، اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 19 اور20 فروری کے دوران مری، گلیات، ناران، کاغان، دیر، سوات، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کوہستان، استور، ہنزہ، دیامیر،اسکردو، وادی نیلم، باغ، پونچھ اور حویلیاں میں تیز بارش اوربرفباری سے سڑکیں بند اور گاڑیوں کی آمد ورفت میں خلل کا امکان ہے۔ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

منگل کے روزموسم کی صورتحال:

منگل کے روزموسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں صبح کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے، ساتھ  ہی ایبٹ آباد ، مانسہرہ اور گر دو نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے۔تاہم صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

پنجاب کے مختلف اضلاح راولپنڈی، اٹک، جہلم،گجرات،سیالکوٹ، نارووال اور لاہور میں صبح کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ہوسکتی ہے۔مری ،گلیات اور گردونواح میں صبح کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ، برفباری اور ژالہ باری کا امکان ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، جبکہ جنوبی اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے مزید بارش اور برفباری کا امکان ہے۔