بھاٹی گیٹ کی بحالی کا منصوبہ تیار

بھاٹی گیٹ کی بحالی کا منصوبہ تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ریحان گل)اندرون لاہور کے شہریوں کے لئے اچھی خبر آگئی،والڈ سٹی اتھارٹی نے اندرون بھاٹی گیٹ کی بحالی کا منصوبہ تیار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور کا بھاٹی گیٹ بھی کراچی کے لالو کھیت، پنڈی کا راجہ بازار اور پشاور کا قصہ خوانی بازار کی طرح مشہور ہے، اگر آپ گورنمنٹ کالج، لاہور سے داتا دربار کی طرف آئیں تو دائیں ہاتھ کو سرکلر روڈ پر مڑنے سے پہلے ہی ذرا سا بائیں طرف بھاٹی گیٹ ہے، بجلی کی تاروں سے اٹا اور کاغذی اشتہارات میں چُھپا ہوا۔
اس کے علاوہ  بھاٹی گیٹ میں میلوں کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے جس میں موسیقی کی محفلوں ،سرکس اور دیگر ثقافتی سرگرمیوں کا  عوام کی توجہ کا مرکز بنتی ہیں،اس سلسلے میں عمارتوں کو رنگ و روغن کیا جاتا ہے،اندرون شہر کا یہ علاقہ جو بھاٹی دروازے سے لے کر تھانہ ٹبی سٹی تک پھیلا ہوا ہے، کسی زمانے میں  لاہور کے ادیبوں، شاعروں اور آرٹسٹوں کا مرکز بھی تھا، حویلی واجد شاہ میں میلے کے مناسبت سے اہتمام کیا جارہا ہے۔

بھاٹی گیٹ انتظامیہ کلی عدم توجہ کے باعث ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہوکررہ گیا ہے،اب والڈ سٹی اتھارٹی نے اندرون بھاٹی گیٹ کی بحالی کا منصوبہ تیار کر لیا، 90 کروڑ کی لاگت سے بھاٹی گیٹ سے ٹیکسالی تک بحالی کا کام کیا جائے گا،پہلے فیز میں بھاٹی سے تاویلہ شیخاں تک کام کیا جائے گا، 77228 مربع میٹر علاقے کے خدوخال بہتر بنائے جائیں گے۔

 1030 دکانوں اور مکانوں کے اگلے حصوں کو ڈویلپ کیا جائے گا، 105 چھوٹی بڑی گلیوں کی تعمیر و مرمت کی جائے گی، بھاٹی گیٹ کے اندر تاریخی عمارتوں کو محفوظ بنایا جائے گا، سیوریج اور واٹر سپلائی کا نظام بہتر بنایا جائے گا، بجلی اور ٹیلی فون کی تاروں کو زیر زمین منتقل کیا جائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer