ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

9 مئی حملہ کیس: شاہ محمود بری، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری کو 10، 10 برس قید کی سزا  

9 مئی حملہ کیس: شاہ محمود بری، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری کو 10، 10 برس قید کی سزا  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی )سانحہ نو مئی لاہور کلب چوک جی او آر گیٹ پر حملہ کیس کا فیصلہ  سنا دیا گیا ، عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر کو دس دس قید  سال قید کی سزا سنا دی جبکہ  شاہ محمود قریشی کو مقدمہ سے بری کر دیا ۔

  تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں سانحہ نو مئی لاہور کلب چوک جی او آر گیٹ پر حملہ کیس کا فیصلہ سنا دیا ۔

 عدالت نے شاہ محمود قریشی کو مقدمہ سے بری کر دیا ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد  اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ کو دس دس سال قید کی سزا  دی گئی ۔ 
 پراسکیوشن نے ملزمان کیخلاف 56 گواہان پیش کئے،مقدمہ مین ملزمان پر کلب چوک جی او آر گیٹ پر حملہ کا الزام ہے۔

 تھانہ ریس کورس نے 25 ملزمان کا چالان جمع کرایا تھا،چار ملزمان دوران ٹرائل سزا کے ڈر سے اشتہاری ہو گئے۔
ملزم حبیب احمد ، فاروق انجم، ارسلان ، اکبر خان اشتہاری ہیں،حماد اظہر کی زیر قیادت ہجوم نے کلب چوک میں سیکورٹی کیمرے توڑنے, جی او آر گیٹ پر حملہ کیا۔
 پراسیکیوٹر کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں نے کارکنان کو بغاوت اور فسادات پر اکسایا،سازش اور بغاوت کی منصوبہ بندی کے نو مئی کے حملے کئے گیے۔
عدالت نے قید کے ساتھ پانچ پانچ لاکھ جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔عدم ادائیگی جرمانہ پر ایک سال مزید سزا بھگتنا ہوگی،جائیدادوں کی ضبطگی کا بھی حکم دیا گیا ۔