ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ناقابل ضمانت وارنٹ کے بعد سرنڈر، رجب بٹ عدالت پہنچ گئے

ناقابل ضمانت وارنٹ کے بعد سرنڈر، رجب بٹ عدالت پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جوادآصف:نماز کی بے حرمتی کا الزام, یوٹیوبر رجب بٹ نے عبوری ضمانت کیلئے سٹی کورٹ کراچی میں رجوع کرلیا۔

یوٹیوبر رجب بٹ نے عبوری ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا, میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ نے رجب بٹ کا بائیو میٹرک کروایا.

رجب بٹ کے خلاف حیدری مارکیٹ پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے, رجب بٹ پرنماز کی بے حرمتی کاالزام ہے, ملزم کے خلاف ایڈووکیٹ ریاض علی سولنگی نے مقدمہ درج کروایا تھا.

رجب بٹ نے ضمانت کیلئے عدالت میں درخواست دےدی ۔

رجب بٹ اسلام آباد سے حفاظتی ضمانت حاصل کرنے کے بعد کراچی کی عدالت پہنچے ہیں اور انہوں نے عدالت میں پیش ہو کر سرنڈر کیا۔

واضح رہے کہ رجب بٹ کے خلاف رواں برس ستمبر میں غیر قانونی جوئے کی ایپس کی تشہیر کے الزام میں مقدمہ درج ہوا تھا جب کہ ان پر اسلامی شخصیات کی مبینہ توہین کا الزام بھی ہے جس سے متعلق درخواست لاہور ہائی کورٹ میں بھی زیرِ سماعت ہے۔