سٹی42: حکومت پنجاب نے نئے سال سے پتنگ بازی کے لیے قواعد و ضوابط کو حتمی شکل دے دی ہے۔
ہوم سیکرٹری پنجاب کے مطابق ابھی تک پتنگ بنانے یا اُڑانے کی اجازت نہیں ہے، تاہم 6 اور 7 فروری کو ضلعی کمشنرز (ڈی سی) کی اجازت سے پتنگ بازی ممکن ہوگی۔
نئے قواعد کے تحت ایک خاص سائز سے بڑی پتنگ نہیں بنائی جاسکے گی اور پتنگ بنانے یا اُڑانے کے لیے خاص کاغذ اور ڈور کا استعمال لازمی ہوگا۔ پتنگ بنانے یا فروخت کرنے والوں کے لیے رجسٹریشن فیس ایک ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ ڈی سی کی اجازت کے بغیر کوئی بھی پتنگ نہیں بنا یا اُڑا سکتا۔
احمد جاوید قاضی کے مطابق یہ قواعد عوام کی حفاظت اور حادثات سے بچاؤ کے لیے وضع کیے گئے ہیں، تاکہ پتنگ بازی کے دوران حادثات اور جانی نقصان کے خطرات کم کیے جا سکیں۔