سٹی42: سیکورٹی خدشات کے پیش نظر شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل مزید سخت کر دیا گیا ہے۔
پولیس کی اضافی نفری تعینات کر کے شہر میں داخل اور باہر جانے والی گاڑیوں کی مکمل تلاشی لی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مختلف مقامات پر ناکہ بندی کر کے مشکوک افراد اور گاڑیوں کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے جبکہ ڈی ایس پیز نے خود شہر کے داخلی و خارجی راستوں کا دورہ کر کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔
ڈی آئی جی آپریشنز کی جانب سے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکورٹی مزید بڑھانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، جس کے تحت گشت میں اضافہ اور چیکنگ کے عمل کو مؤثر بنانے پر زور دیا گیا ہے۔