معروف گلوکار عاطف اسلم کے گرد ایف بی آر کا گھیرا تنگ

معروف گلوکار عاطف اسلم کے گرد ایف بی آر کا گھیرا تنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر : پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم ایڈوانس ٹیکس کی عدم ادائیگی،سال 2023 کا گوشوارہ اور آڈٹ کیلئے ریکارڈ جمع نہ کروانے پر ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے۔ 

ذرائع کے مطابق گلوکار عاطف اسلم نے گوشوارے تاحال سال 2023 کا انکم ٹیکس گوشوارہ جمع نہ کروایا ، ایف بی آر نےگلوکارعاطف اسلم کو انکم ٹیکس گوشوارہ جمع نہ کروانے پر نوٹس جاری کرکے22 دسمبر کی ڈیڈلائن دے دی۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ گلوکار عاطف اسلم نے متعدد نوٹسز کےباوجود سال 2020 کے آڈٹ کیلئے ایف بی آر کو ریکارڈ بھی جمع نہیں کروایا۔ ایف بی آر نے نوٹسز کے باوجود آڈٹ کیلئے ریکارڈ جمع نہ کروانے پر گلوکار عاطف اسلم کو جرمانہ عائد کردیا۔ اس کے علاوہ گلوکار عاطف اسلم نےڈیڈلائن گزرنے کے باوجود تاحال دوسرے کوارٹر کا ایڈوانس ٹیکس بھی جمع نہیں کروایا۔