سٹی 42: اسلام آباد کے تھانہ کھنہ کی حدود سے ایک دن کی نومولود بچی کے اغوا کیس میں اہم پیشرفت ہوئی
پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ کھنہ پولیس نے 24 گھنٹے کے اندر اغوا شدہ نومولود بچی کا سراغ لگا لیا،ایک دن کی نومولود بچی کا والد کی اغوا کار نکلا،نجی اسپتال کے تمام کیمرہ مین چیک کیے گئے،دائیہ نرس اور ڈاکٹر کو شامل تفتیش کیا گیا،تمام فیملی ممبرز جن میں باپ چاچا نند دادا دادی بھائی شامل تھےتمام کے فون نمبر کی سی ڈی آر حاصل کی گئی،نومولود بچی کے باپ کو متعدد بار شامل تفتیش کیا گیا،نومولود بچی کے باپ نے کچھ سوالوں کے جواب تسلی بخش نہ دیئے۔
تمام خاندان کے فون پولیس نے قبضہ میں لے لیے ، نو مولودبچی کے باپ کے فون سے کچھ میسجز ملے جو کہ ڈیلیٹڈ تھے۔ایک نامعلوم نمبر سے نومولود بچی کے باپ کو میسج ان باکس ریسیو ملا جس کے الفاظ تھے اللہ حافظ بائے بائے،
مشکوک ایکٹیوٹی نظر آئی اور نومولود بچی کے باپ کو فوکس کیا۔دوران تفتیش باپ نے اپنی بچی کو اغوا کا اعتراف کر لیا۔باپ نے نومولود بچی اپنی ایک دوست شازیہ کی بانجھ بیٹی کو دی تھی،اقرا نام کی لڑکی جو کہ شازیہ کی بیٹی ہے اور بے اولاد ہے ،اقرا کی والدہ شازیہ کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق نومولود بچی کی ریکوری کے لیے پولیس ٹیمیں شیخوپورہ روانہ کر دی گئی۔تھانہ کھنہ پولیس نے نومولود بچی کو شیخوپورہ سے بازیاب کرا کے والدہ کے حوالے کر دیا گیا
ایک دن کی بچی کو باپ نے اغوا کر کے سہیلی کی بیٹی کو دے دیا تھا،اغوا کے کیس میں باپ سمیت دو خواتین کو گرفتار کر لیا گیا