ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان سے پولیو کاخاتمہ کرکے بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں گے: وزیراعظم

پاکستان سے پولیو کاخاتمہ کرکے بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں گے: وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ کر کے بچوں کا مستقبل محفوظ بنایا جائے گا۔

روٹری انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کے صدر اور ان کے وفد سے ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ روٹری انٹرنیشنل فاؤنڈیشن پولیو کے خلاف مہم میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے پولیو ورکرز کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے سب ادارے اور محکمہ صحت پرعزم ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پولیو کے خاتمے میں مشکلات ہیں لیکن یہ ناممکن نہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم مل کر پولیو مہم کو کامیاب بنائیں گے تاکہ ہر بچہ محفوظ اور صحت مند زندگی گزار سکے۔