ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گولف کھیلتے کھلاڑیوں کے درمیان چھوٹے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی ناکام کوشش، ویڈیو وائرل

Plane cashed, City42, Crash Landing, Golf Course crash landing, Plane accident
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طیارے کی گولف کورس میں گولف کھیلتے کھلاڑیوں کے درمیان کریش لینڈنگ کی دوران کریش ہو جانے کی ویڈیو  سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ایک چھوٹے طیارے نے گولف کورس پر  کھیلنے میں مصروف کئی کھلاریوں کے درمیان اچانک ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی لیکن لینڈ کرنے کی بجائے طیارہ زمین سے ٹکرا گیا۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تربیتی پرواز کے دوران طیارے کے پاور جنریٹر میں خرابی پیدا ہو گئی، جس کی وجہ سے طیارے کو گولف کورس پر اترنا پڑا، حادثے میں انسٹرکٹر اور ٹرینی پائلٹ  زخمی ہوئے۔ انہیں قریبی رائل نارتھ شور اسپتال منتقل کیا گیا۔

 طیارے کی پرواز کی بعد مین سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق یہ طیارہ ایک بجے کیڈمین سے روانہ ہوا تھا اور وولونگونگ کے لیے جا رہا تھا،حادثے کی ابتدائی وجوہات میں طیارے کے پاور جنریٹر کی خرابی شامل ہے  جس کی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔

 حادثے کے وقت طیارہ ٹرینی پائلٹ چلا رہا تھا۔ حادثے کے بعد وہاں موجود گالفروں نے فوری طور پر مدد فراہم کی۔
   خوش قسمتی سے گولف کورس پر موجود  تمام افراد محفوظ رہے۔ 

 دونوں پائلٹس کو ابتدائی طبی امداد دی گئی اور بعد ازاں انہیں رائل نارتھ شور ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔