روزینہ علی : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار ، بالائی خیبر پختونخوا،شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
منگل کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران رات کے اوقات میں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے ۔
خیبرپختونخوا کے علاقوں چترال،دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، بالاکوٹ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، نوشہرہ، صوابی، چارسدہ،مہمند،خیبر،باجوڑ، مالاکنڈ، مردان، پشاور، کرک ،کوہاٹ، کرم، بنوں، وزیرستان، لکی مروت، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران چند مقاما ت پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر علاقوں سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین ، قصور،لاہور،فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال ،جہلم ،سرگودھا، میانوالی، بھکر، لیہ ،خوشاب،بہاولپور، ملتان، تونسہ اورڈیرہ غازی خان میں تیز ہواؤں، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے، جبکہ صوبہ کے دیگر اضلا ع میں موسم مرطوب رہے گا۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، شیرانی، لورالائی، سبی ،زیارت، لسبیلہ، قلات ، خضدار اور نصیر آباد میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم کراچی، حیدر آباد، جامشورو، جیکب آباد، سکھر،شکار پور، دادو اورلاڑکانہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش /بوندا باندی کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔