ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام پورہ ،پولیس کا اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ،ملز م گر فتا ر

اسلام پورہ ،پولیس کا اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ،ملز م گر فتا ر
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فا ران یا مین :غنڈہ عناصر اور اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ،اسلام پورہ پولیس کا کریک ڈاؤن 6 ملزمان گرفتار کر لیے گئے،ملزمان کے قبضہ سے 1 رائفل، 5 پسٹل اور گولیاں برآمد کرلی گئیں۔
لاہور سٹی ڈویژن پولیس نے غنڈہ عناصر اور اسلحہ کی نمائش کرنیوالوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے  ،ملزمان پابندی کے باوجود ہوائی فائرنگ کرتے اور اسلحہ لیکر گھوم رہے تھے۔

پولیس پارٹی کو دیکھ کر ملزمان نے مزید ہوائی فائرنگ شروع کر دی،ریکارڈ یافتہ ملزمان علاقہ میں خوف کی علامت سمجھے جاتےتھے،گرفتار ملزمان میں مبشر عرف باوا، افتخار عرف کھارو، زین یاسراور شوکت سمیت دیگر شامل ہیں ۔ ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔