آئی جی نے جڑانوالہ کےمتاثرہ مسیحیوں میں تحائف تقسیم کئے، بچوں کو پولیس سکول میں پڑھانےکااعلان

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس  ڈاکٹر عثمان انور نے جڑانوالہ کا دورہ کیا، کمشنر فیصل آباد سلوٹ سعید ان کے ہمراہ تھے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور  نے شہر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،

آئی جی پنجاب نےمسیحی کمیونٹی کے نمائندوں اور شہریوں سے ملاقاتیں کی، ڈاکٹر عثمان انور نے  کرسچین آبادی  میں متاثرہ گرجا گھروں اور رہائش گاہوں کا جائزہ لیا،

آئی جی پنجاب نے مسیحی کمیونٹی کو  پنجاب پولیس کی طرف سے بھرپور سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب متاثرہ گرجا گھروں اور رہائش گاہوں کی بحالی کا کام  کا فوری آغاز کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس متاثرہ مسیحی کمیونٹی کے بچوں کو پولیس ویلفیئر سکولز میں مفت تعلیم اور سہولیات فراہم کرے گی۔

آئی جی پنجاب نےدانش سکول جڑانوالہ میں اقلیتی خاندانوں کیلئے قائم حفاظتی کیمپ کا بھی دورہ کیا،

انہوں نے   مسیحی خاندانوں کو مکمل تحفظ کی یقین دہانی کروائی۔

انہوں نے متاثرہ خاندانوں میں ضرورت کی اشیاء اور تحائف بھی تقسیم کئے۔

آئی جی پنجاب کی متاثرہ خاندانوں کو انصاف کی مکمل فراہمی کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے کہا کہ گرجا گھروں اور مسیحی شہریوں کی رہائش گاہوں اور املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

آئی جی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ   جڑانوالہ واقعہ میں ملوث کسی ملزم کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ ان کی صحافیوں سے گفتگو کی تفصیل ایمبیڈڈ ویڈیو میں دیکھئے۔