10 سال میں جتنی میڈیسن تبدیل ہوئی، 100 سال میں نہیں ہوئی، ڈاکٹر جاوید اکرم

 10 سال میں جتنی میڈیسن تبدیل ہوئی، 100 سال میں نہیں ہوئی، ڈاکٹر جاوید اکرم
کیپشن: Dr. Javed Akram, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سابق وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ گزشتہ 10 سال میں جتنی میڈیسن تبدیل ہوئی، گزشتہ 100 سال میں نہیں ہوئی۔ 

 پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن کی پانچویں انٹرنیشنل کانفرنس کے حوالے سے نیوز کانفرنس ہوئی۔ سابق وزیر صحت پروفیسر جاوید اکرم نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری سوسائٹی پانچ سال سے کام کر رہی ہے، ہماری زندگی مریضوں کے گرد گھومتی ہے، میڈیسن کی تعلیم کی بہت اہمیت ہے، کسی مریض کو شوگر ہو تو مریض کے گردے، خون کی شریانیں متاثر ہوتی ہیں۔ ایک نیٹ ورک بنانے جا ریے ہیں جس کی شروعات لاہور سے ہو چکی ہے۔ ہماری سوسائٹی کے پاکستان بھر میں چیپٹرز موجود ہیں ۔ 
انہوں نے کہا کہ ہماری کونسل میں علاج کیلئے مریض کا امیر یا غریب ہونا ضروری نہیں، ہم نے نیت کی ہوئی ہے، وسیلے بنانا اللّہ کا کام ہے۔ کل سے ایک 3 روزہ کانفرنس کرنےجا رہے ہیں، ادویات پر اِس طرح کی کانفرنس دنیا میں کہیں نہیں ہوئی۔ 26 سے 28 اپریل تک کانفرنس میں دنیا بھر سے پروفیسرز، ڈاکٹرز شریک ہوں گے۔