(ویب ڈیسک)اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں ہر قسم کے اجتماع، جلسے ، جلوس اور ریلی وغیرہ پر پابندی عائد ہے۔
حکام کے مطابق اسلام آباد میں 5 سے زائد افرادکے کسی بھی جگہ اکٹھے ہونے پر پابندی ہے،عوام کو مطلع کیا گیا ہے کہ کسی بھی جگہ پر 5 سے زائد جمع نہ ہوں، کسی بھی قسم خلاف ورزی پرقانون کے مطابق ایکشن لیا جائے گا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے شہر میں جلسے، جلوس پر پابندی 23 جولائی 2022 سے عائد ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے شہباز گل سے اظہار یکجہتی کیلئے کل اسلام آباد میں ریلی کا اعلان کر رکھا ہے۔