ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لینڈ یوز رولز 2020 منظوری کے بعد لاگو کردیئے گئے

لینڈ یوز رولز 2020 منظوری کے بعد لاگو کردیئے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(در نایاب) ایل ڈی اے بلڈنگ اینڈ زوننگ رولز ، پرائیویٹ ہاؤسنگ رولز کی ترامیم کے بعد لینڈ یوز رولز دوہزار بیس منظوری کے بعد نوٹیفائی کردئے گئے ،  کمرشل کے لئے فروزن روڈ کے مسائل حل ، مارکی سٹرکچر کی اجازت ، پٹرول پمپس لگانے کی منظوری سمیت اہم رولز سے شہری مستفید ہوں گے ۔
نئے رولز میں کمرشل استعمال کے لئے فروزن روڈ کے مسائل حل اور اجازت ہوسکے گی ۔ نئے رولز میں فروزن روڈز کے لئے ڈی جی ایل ڈی اے کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی ۔ لینڈ یوز رولز میں مارکی سٹرکچر کی اجازت کا طریقہ کار بھی وضع کردیا گیا ۔ نئے رولز کے تحت ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریاز میں پڑول پمپس لگانے کی اجازت بھی دی جاسکے گی ۔

چیرٹی کے تحت چلنے والوں اداروں کو تین سال کا بینک ٹرانزیکشن ریکارڈ پیش کرنے کی شرط سے بھی استثنی حاصل ہوگا ۔ چوبیس کنال سے زائد اور دو سو کنال سے کم اراضی کے حامل افراد کے لئے سپیشل ڈویلپمنٹ زون کی منظوری دے دی گئی ہے ۔

لینڈ یوز رولز میں عارضی کمرشل پر مکمل پابندی عائد کرنے کا قانون وضع کردیا گیا ہے جبکہ دوہزار چوبیس تک عارضی کمرشل کی حامل پراپرٹیز مثتنی ہوں گی ۔ وائس چئیرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران کا کہنا ہے کہ لینڈ یوز رولز میں شہریوں کا مسائل سے چھٹکارا ملے گا ۔

وائس چئیرمین کا کہنا ہے کہ رولز وضع ہونے سے قانون پر عملدرامد میں اضافہ ہوگا ۔ ایس ایم عمران کا کہنا ہے کہ کوشیش ہے کہ رولز شہریوں کی یکساں آسانی کے لئے وضع کریں ۔ رولز کے استعمال طریقہ کار وضع کرنے کے لئے کمیٹی بھی قائم کردی گئی ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer