( علی عباس ) معشیت کی بہتری کے دعوے تو بڑے بڑے لیکن عمل درآمد نہ ہونے کے برابر، وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مرغی پال اسکیم کا اعلان تو کردیا گیا مگر تاحال آغاز نہیں ہوسکا، بچھڑا بچاؤ اور مرغی پال اسکیم کی وفاق سے منظوری التوا کا شکار ہے۔
تحریک انصاف کی حکومت کو آئے سال ہوگیا لیکن پنجاب میں مناسب قیمت پر شہریوں میں مرغی پال اسکیم کی فراہمی نہ ہوسکی، مرغی پال اسکیم کے ساتھ پنجاب میں گوشت کی پیداوار بڑھانے کے لیے سابق دور حکومت کی بچھڑا بچاؤ اسکیم کے آغاز کا اعلان کیا گیا۔ پنجاب حکومت نے دونوں منصوبوں کی منصوبہ بندی کی لیکن تاحال آغاز نہیں ہوا۔
فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث پنجاب حکومت پروگرام شروع کرنے میں ناکام ہے، محکمہ لائیواسٹاک کے ترجمان ڈاکٹرآصف رفیق کا کہنا ہے کہ محکمےکی جانب سے منصوبے کی پلاننگ مکمل ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان منصوبوں میں پنجاب کو وفاق سے فنڈز ملنے ہیں۔ منصوبے کی منظوری ایکنک بورڈ سے مشروط ہے،ایکنک کی میٹنگ میں ابھی منصوبےپر منظوری نہیں دی جاسکی۔