سٹی 42 : ایران امریکہ مذاکرات کا دوسرا دور، اسلام آباد ہائیکورٹ کل بند رہے گی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل جوڈیشل ورک نہیں ہو گا ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کل معمول کے مطابق کام جاری رکھیں گی۔
واضح رہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے لیے امریکی ایڈوانس سیکیورٹی ٹیم کے 6 خصوصی طیارے پاکستان پہنچ گئے ۔
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ نے سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پبلک اور ہیوی ٹرانسپورٹ پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے، جبکہ مختلف بس اڈوں کو بھی تاحکم ثانی بند کر دیا گیا ہے۔