ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسحاق ڈار کا مصری وزیرِخارجہ بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفونک رابطہ

اسحاق ڈار کا مصری وزیرِخارجہ بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفونک رابطہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کا مصری وزیرِخارجہ بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفون پر رابطہ ہوا،خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، غزہ کی صورتحال بھی زیرِبحث آئی۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے مسائل کے حل کے لیے مکالمے اور سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیا۔ پاکستان کی جانب سے خطے میں امن، استحکام اور مثبت روابط کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں راہنماؤں نے ایران اور امریکہ کے درمیان آئندہ مذاکراتی دور کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، خطے اور دنیا میں پائیدار امن کے لیے ایران-امریکہ مذاکرات کو اہم قرار دیا۔ اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں کی جانب سے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا گیا۔