ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے، مگر بہت فاصلہ باقی ہے: ایرانی صدر

امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے، مگر بہت فاصلہ باقی ہے: ایرانی صدر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران کا بنیادی مؤقف خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کے تحفظ پر مبنی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کسی ملک پر حملہ کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا اور صرف اپنے دفاع کا قانونی حق استعمال کر رہا ہے۔

ایران کے صدر پزشکیان نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ ایران کے جوہری حقوق کو محدود نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن نے انفراسٹرکچر، اسکولوں اور اسپتالوں پر حملے کیے لیکن اپنے مقاصد میں ناکام رہا۔ 

ایرانی وفد کے سربراہ باقر قالیباف نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے، مگر بہت فاصلہ باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی ناکہ بندی ایک نامناسب اور غیر منطقی فیصلہ ہے، جس سے ایران کی آزادی متاثر ہو رہی ہے۔