ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا اور ایران کو مذاکرات کی میز  پر لانا معجزے سے کم نہیں: سردار ایاز صادق

امریکا اور ایران کو مذاکرات کی میز  پر لانا معجزے سے کم نہیں: سردار ایاز صادق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہاہے کہ پاکستان نے امریکا ایران کو پہلی بار ایک میز پر بٹھا دیا، دونوں ممالک کو مذاکرات کی میز  پر لانا معجزے سے کم نہیں۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ مذاکرات کے دوران کئی بار گرما گرمی ہوئی ،کئی بار ایسا ہوا معاملہ ٹھنڈا کرنے کیلئے میٹنگ کو روکنا پڑا، پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کو ہر ملک نے سراہا ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ پنجاب بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا گیا ہے۔

لاہور میں برکی روڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکرقومی اسمبلی  ایاز صادق نے کہاکہ میرے حلقے میں 38 ارب روپے کے ترقیاتی کام جاری ہیں، 2022سے پاکستان کی تقدیر بدلنی شروع ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ توقع ہے رواں سال دسمبر تک پورے پنجاب کی سڑکوں اور سیوریج کی تقدیر بدل جائے، حکومتی کوششوں سے معیشت میں بہتری آئی ہے۔