ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بچوں کی لڑائی میں بڑے بھی کود پڑے،دو افراد کے قتل کی کوشش

بچوں کی لڑائی میں بڑے بھی کود پڑے،دو افراد کے قتل کی کوشش
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:نشتر کالونی میں بچوں کی لڑائی بڑوں تک پہنچ گئی،فریقین نے دوسرے فریق کے گھر ڈنڈوں سے حملہ کر دیا، اس دوران  2 افراد کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق3 روز قبل گلی میں کھیلتے ہوئے بچوں کا جھگڑا ہوا جس کا ملزمان کو رنج تھا،گذشتہ رات فریقین نے دوسرے فریقین کے گھر ڈنڈوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 1 شخص چھڑی کے وار سے اور دوسرا سر میں ڈنڈا لگنے سے زخمی ہوا۔

زخمیوں میں 2 بھائی پرویز اور جوویز شامل ہیں  جنہیں ہسپتال منتقل  کر دیا گیا۔

واقعے کے بعد نشتر کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں اکبر، فیض ،حنیف اور عدنان شامل ہیں۔ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔