ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ :کورٹ جرنلسٹس کا جنرل ہاؤس اجلاس کل ہوگا

لاہور ہائیکورٹ :کورٹ جرنلسٹس کا جنرل ہاؤس اجلاس کل ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: کورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے کل  پیر کے روز جنرل ہاؤس اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اجلاس میں تنظیمی اور پیشہ ورانہ امور پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔

لاہور ہائیکورٹ میں 20 اپریل بروز پیر صبح ساڑھے گیارہ بجے ہونے والے اجلاس کی صدارت ایسوسی ایشن کے صدر محمد اشفاق کریں گے، جبکہ ممبران کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں محمد اشفاق کی عمرہ کی سعادت کے بعد وطن واپسی پر ان کے لیے نیک خواہشات اور خیرسگالی جذبات کا اظہار بھی کیا جائے گا، اور ان کی صحت و سلامتی کے لیے دعا کی جائے گی۔

مزید برآں،  اجلاس میں کورٹ رپورٹرز کو درپیش مسائل، پیشہ ورانہ چیلنجز، کوریج کے دوران درپیش مشکلات اور سہولیات کی کمی جیسے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ممبران کی جانب سے مختلف تجاویز بھی پیش کی جائیں گی تاکہ صحافیوں کے مسائل کے مؤثر حل کے لیے مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جا سکے۔

اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل، تنظیمی امور کی بہتری اور کورٹ جرنلسٹس کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے اہم فیصلوں کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔