عمران یونس: ترجمان پنجاب یونیورسٹی کا کہنا تھا مفرور اساتذہ سے رقوم کی ریکوری کیلئے یونیورسٹی ایف آئی اے کو خط لکھے گی، مفرور اساتذہ کے شناختی کارڈ، پاسپورٹ کوبلاک کرنے کیلئے وزارت خارجہ کو خط لکھاجائیگا۔
پنجاب یونیورسٹی کے56اساتذہ کوبیرون ملک پی ایچ ڈی کرنےکیلئےکروڑوں کی گرانٹ ملی، پنجاب یونیورسٹی کے7 اساتذہ ایچ ای سی کی سکالرشپ لے کر مفرور ہوگئے، پنجاب یونیورسٹی کے 5 اساتذہ یونیورسٹی کی سکالرشپ لے کر مفرور ہوئے۔
قانون کے مطابق تمام اساتذہ کو بیرون ملک پی ایچ ڈی کرنے کے بعد 5 سال یونیورسٹی میں سروس دینی تھی،56میں سے 12 اساتذہ نے سکالرشپ حاصل کرنے کے بعد یونیورسٹی جوائن نہ کی، ڈیوٹی جوائن نہ کرنے پر مفرور اساتذہ کو معاہدے کیمطابق یونیورسٹی کو کروڑوں ادا کرنے تھے۔
پنجاب یونیورسٹی جی آئی ایس سنٹر کی فرح ستار 70 لاکھ ادا کئے بغیر مفرور، جی آئی ایس سنٹر کے سید محسن علی 1 کروڑ 40 لاکھ ادا کئے بغیر مفرور، انسٹیٹیوٹ آف ایڈمنسٹریٹو سائنسز کی کرن عائشہ 1 کروڑ روپے دیئےبغیر مفرور، شعبہ ایم ایم جی کی رابعہ عباد 90 لاکھ روپے،آئی کیو ٹی ایم کے خواجہ خرم خورشید 84 لاکھ روپے، ہیلی کالج آف کامرس کی شمائلہ اسحاق 1کروڑ 61 لاکھ روپے، سنٹر فار کول ٹیکنالوجی کے عثمان رحیم 72 لاکھ روپے دیئے بغیر مفرور ہوئے۔

علاوہ ازیں کالج آف انجینئرنگ کے سلمان عزیز 90 لاکھ دیئےبغیر، جی آئی ایس کے محمد نواز 72 لاکھ روپے دیئے بغیر، پی یو سی آئی ٹی کی جویریہ اقبال 60 لاکھ روپے دئیے بغیر ،ایڈمنسٹریٹو سائنسز کی سیماب آرا 1 کروڑ اور سامعہ محمود 1 کروڑ 16 لاکھ دیئے بغیر مفرور ہوئیں۔

یونیورسٹی نے 12 مفرور اساتذہ کو یونیورسٹی سروس سے برخاست بھی کر دیا۔