قومی ائیر لائن کا سکردو سے ایک دفعہ پھر انٹر نیشنل پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ 

قومی ائیر لائن کا سکردو سے ایک دفعہ پھر انٹر نیشنل پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طیب سیف : قومی ائیر لائن پی آئی اے نے سکردو سے ایک دفعہ پھر انٹر نیشنل پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ 

29 اپریل سے دبئی تا سکردو براہ راست پروازیں بحال ہوں گی۔ پی آئی اے ہفتے میں دو دفعہ سکردو سے دبئی پرواز شروع کرے گا۔ 

واضح رہے کہ پی آئی اے نے پہلی دفعہ اگست 2023 میں سکردو کی براہ راست پرواز شروع کی تھی۔ موسم بدلنے اور شدید طوفانی صورتحال کے بآعث پی آئی اے نے اپنا آپریشن بند کیا تھا ۔