ویب ڈیسک: صارفین کی آسانی کیلئے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے نیا فیچر متعارف کرا دیا۔
تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام نے ایک ایسا فیچر متعارف کروایا ہےجو صارفین کی آسانی میں مزید اضافہ کرے اور مشکلات میں کمی کا باعث بنے گا۔ انسٹاگرام کے متعارف کردہ اس فیچر کی مدد سے اب صارفین اپنی بائیو میں ایک سے زائد لنکس ایڈ کر سکیں گے۔
انسٹاگرام کی ملکیت رکھنے والی کمپنی میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ کی جانب سے ان کے انسٹاگرام براڈکاسٹ چینل پر اس نئے فیچر کا باقاعدہ اعلان کیا گیا ہے، اس حوالے سے انہوں نے بتا کہ اس کی مدد سے 5 لنکس کو ایڈ کیا جا سکتا ہے۔یہ وہ فیچر ہے جس کا صارفین کی جانب سے سب سے زیادہ مطالبہ کیا جا رہا تھا۔اس فیچر کی مدد سے صارفین کو آئن لائن ڈیٹا تک رسائی میں آسانی ہو گی۔ یہ فیچر کریٹر اور بزنس اکاؤنٹس سمیت تمام صارفین کیلئے دستیاب ہے۔
فیچر کو استعمال کرنے کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اس فیچر کا استعمال کرنے کیلئے ایڈٹ پروجائل پر جاکر لنکس پر کلک کرکے ایڈ ایکسٹرنل لنکس کے آپشن کو منتخب کیا جائے۔ اس کے بعد اپنے مطلونہ لنکس کو شامل کر کے اپنی مرضی سے اوپر یہ نیچے کیے جا سکتے ہیں۔اس فیچر کی استعمال آزمائشی طور پر رواں برس فروری سے کیا جا رہا تھا۔ اب کمپنی کا کہنا ہے کہ اس فیچر میں اب تمام یو آر ایل کے لنکس کو ایڈ کیا جا سکتا ہے۔