ویب ڈیسک:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عام آدمی ہو یا عمران خان جس پر بھی کرپشن ثابت ہوئی وہ قانون کے کٹہرے میں ہوگا۔
ایوان صدر میں حلف برداری کی تقریب کے بعد نئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام کارروائیاں قانونی طریقے سے ہونگی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ کسی کو بھی بلاوجہ گرفتار نہیں کیا جائیگا اور نا ہی کوئی انتقامی کارروائیاں کی جائیگی۔
انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے دوران اگر عمران خان پر بھی الزام ثابت ہوا تو انھیں بھی گرفتار کیا جائے گا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وہ جاننا چاہتے ہیں کہ 15 کلو ہیروین کہاں سے آئی اور اس کے لئے وہ اپنے خلاف درج مقدمے کی تحقیقات بھی کروائیں گے۔