پی ایس ایل سکس کے باقی میچز کب ہونگے ہوگا؟

psl 6
کیپشن: psl 6
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:پی ایس ایل سکس کے باقی میچز کے انعقاد کے لیے پی سی بی نے بائیو ببل کی تیاریاں شروع کردیں، بائیو ببل کے لیے بورڈ کے برطانوی کمپنی کے ساتھ معاملات طے پاگئے۔

 تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچز کو احسن اندازمیں کروانے کےلیےپی سی بی حکام متحرک ہو گئے ہیں، پی ایس ایل سکس کے میچز کے لیے بائیو ببل تیار کرنے کے لیے پی سی بی کے برطانوی کمپنی ریسٹراڈا کے ساتھ معاملات طے پاگئے ہیں۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق پی سی بی حکام نےمعاہدے کی دستاویزات تیار کرکے برطانوی کمپنی کو بھجوادی ہیں۔ برطانوی کمپنی ریسٹراڈا کے ساتھ ابتدائی طور پر پی ایس ایل کے بقیہ میچز کا معاہدہ کیا گیا ہے۔ پی ایس ایل میں کمپنی کی کارکردگی دیکھنے کے بعد آئندہ کرکٹ سیزن کیلئے  بات چیت ہوگی۔ پی ایس ایل سکس کے بائیو ببل کے لیے پروٹوکولز ریسٹراڈا کمپنی طے کرے گی ان پروٹوکولز پر مکمل عمل درآمد کروانا بھی برطانوی کمپنی کی ذمہ داری ہوگی۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے لیگ کے بقیہ میچز کے لیے ہوٹل بک کرا لیا،تین سو کمروں پر مشتمل ہوٹل میں تمام6 ٹیمیں،آفیشل اوربراڈ کاسٹرز قیام کریں گے۔ ہوٹل کے تمام کمروں، ہال،کانفرنس روم اور ریسٹورنٹس سمیت پورا انتظام پی سی بی کے پاس ہوگا۔ بائیو ببل پروٹوکولز کے تحت ہوٹل، ٹرانسپورٹ، گراؤنڈ سٹاف اوربراڈ کاسٹرز ببل کے اندر رہیں گے۔ ذرائع کے مطابق ریسٹراڈا کمپنی کی جانب سے معاہدے پر دستخط کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کمپنی کی تعیناتی کا باضابطہ اعلان کرے گا۔