سٹی 42: ایشین گیمز کے لیے پاکستانی اتھلیٹس نے پنجاب اسٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ سیشن کے ذریعے اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی۔
اولمپک گولڈ میڈلسٹ اور جیولن تھرو اسٹار ارشد ندیم کے ساتھ یاسر سلطان نے بھی بھرپور ٹریننگ کی۔ یاسر سلطان کا کہنا ہے کہ ایشین گیمز میں جیولن تھرو کے کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ سخت ہوگیا ہے۔
شجر عباس نے کہا کہ انجری کے بعد یہ ان کا پہلا بڑا ایونٹ ہے اور وہ ملک کے لیے میڈل جیتنے کی کوشش کریں گے جبکہ اتھلیٹ فائقہ ریاض نے اپنے ذاتی کوچ کے ساتھ ٹریننگ کی اُ ن کا کہنا تھا کہ وہ اچھے نتائج کے لیے پرامید ہیں۔