ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو وطن واپسی کے احکامات پر عمل درآمد کے خلاف درخواست پر پی ایم ڈی سی کے وکیل کو جواب جمع کرانے کے لیے آئندہ سماعت تک مہلت دے دی۔
جسٹس خالد اسحاق نے طالب علم سید مبین الفتی سمیت 30 افغان میڈیکل طلبہ کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزاروں نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ( پی ایم ڈی سی) کے 31 جولائی اور یکم ستمبر کے نوٹیفکیشنز کو چیلنج کیا ہے۔
عدالت نے درخواست پر پہلے سے جاری حکم امتناعی میں بھی آئندہ سماعت تک توسیع کردی درخواست میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور پنجاب کے تمام سرکاری میڈیکل کالجز کو فریق بنایا گیا ہے۔