ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارش کے بعد درجہ حرارت میں نمایاں کمی، آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارش کا امکان

بارش کے بعد درجہ حرارت میں نمایاں کمی، آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارش کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 احتشام کیانی :لاہور میں رات گئے بادل برس گئےجس سے موسم خوشگوارہوگیاجبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی بھی پیشگوئی کر دی ہے
لاہورکے علاقوں گڑھی شاہو، دھرم پورہ، مغل پورہ، ہربنس پورہ، لال پل، فتح گڑھ، مسلم ٹاؤن، اچھرہ، جین مندر، چوبرجی، ملتان روڈ، ماڈل ٹاؤن، گرین ٹاؤن، کوٹ لکھپت، نشتر سمیت مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی توکہیں تیز بارش ریکارڈکی گئی،محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید بارشوں کی بھی پیشگوئی کر دی ہے۔
 محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا مطلع جزوی ابر آلود رہے گا،شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31اور کم سے کم 22 ڈگری سنٹی گریڈ ہوگا،شہر میں 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی اورہوا میں نمی کا تناسب 92 فیصد ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر اقتدار میں بھی آج گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی ،بالائی علاقوں میں بارش کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہو گی،اسلام آباد میں آج بعض مقامات پر تیز بارش اور آندھی کے ساتھ گرج چمک متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں میں بارش کا سلسلہ آج بھی جاری رہنے کی توقع ہے،ندی نالوں میں طغیانی کے خطرے کے پیش نظر شہریوں کومحتاط رہنے کی بھی ہدایت کردی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 18 ستمبر تک بالائی علاقوں میں بارش اور گرج چمک کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے،شہری بارش کے دوران ندی نالوں، انڈر پاسز اور نشیبی راستوں سے گزرنے میں احتیاط کریں۔