سٹی 42 : خواتین وبچوں سے متعلق جنسی جرائم پر زیرٹالرنس کی پالیسی، ڈی آئی جی آپریشنز کی کھلی کچہری میں پیش ہونے والی اجتماعی زیادتی کی شکار خاتون کو انصاف مل گیا ۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق گرین ٹاؤن پولیس نے خاتون سے زنا بالجبر کرنے والے 02 ملزمان گرفتار کر لیئے،گرفتار ملزمان میں اللہ دتہ اور عامر شامل ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزمان نے خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا، نوکری دلوانے کے عوض ملزمان نے خاتون سے 05 لاکھ روپے بھی بٹورے ۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے ایس ایچ او گرین ٹاؤن وٹیم کو شاباش دی۔ متاثرہ خاتون نے ڈی آئی جی آپریشنز کی کھلی کچہری میں درخواست دی تھی ۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے کہاکہ خواتین وبچوں سے متعلق جنسی جرائم ناقابل برداشت ہیں، جنسی جرائم میں ملوث ملزمان کو سخت سزا دلوائی جائے گی ۔