ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنرل ہسپتال میں جعلی ڈاکٹر پکڑا گیا، مقدمہ درج

جنرل ہسپتال میں جعلی ڈاکٹر پکڑا گیا، مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چودھری: لاہور کے جنرل ہسپتال میں خود کو ڈاکٹر ظاہر کرکے مریضوں اور لواحقین سے رابطہ کرنے والے نوسرباز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے جعلی ڈاکٹر کے خلاف تھانہ کوٹ لکھپت میں مقدمہ درج کرایا گیا ہے ملزم حسن اعجاز، شالیمار ٹاؤن کا رہائشی ہے مقدمے کے مطابق نوسرباز جنرل ہسپتال میں خود کو ڈاکٹر ظاہر کرکے مریضوں اور ان کے لواحقین سے رابطہ کرتا اور انہیں مبینہ طور پر گمراہ کرتا رہا۔

ڈیوٹی ڈی ایم ایس نے مبینہ جعلی ڈاکٹر سے سوالات کیے تو وہ گھبرا گیا، جس کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے معاملہ پولیس کے علم میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کرا دیا پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔