سٹی 42 : دارالحکومت میں مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے ممکنہ احتجاج کے پیشِ نظر اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں و افسران کی تمام تر چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔
اسلام آباد پولیس کے جوانوں کی اگلے ماہ کی 5 تاریخ تک ہر قسم کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔
اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے چھٹیاں منسوخی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، جس کے مطابق آئندہ کسی قسم کی چھٹی پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
