سٹی 42 : پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام فار سکولز کے دوسرے سیزن کا آغاز کل سے ہوگا ۔
سیزن کا ابتدائی میچ ایچیسن کالج اور بیکن ہاؤس لاہور کے درمیان قذافی سٹیڈیم میں ہوگا ۔ ہفتے کے روز شائقین کا سٹیڈیم میں داخلہ مفت ہوگا۔ میچ دوپہر دو بجے شروع ہوگا، اختتام پر راحت فتح علی خان کا میوزیکل کنسرٹ بھی ہوگا ۔
ابتدائی میچ کھیلنے والی دونوں ٹیموں کے کپتانوں کا قذافی سٹیڈیم میں ٹرافی شوٹ ہوا ۔ ایچیسن کالج کے کپتان دائود توقیر اور بیکن ہاؤس کے کپتان احمد شاہزل ٹرافی شوٹ میں شریک ہوئے۔
کپتان ایچیسن کالج نے کہا کہ سکول کرکٹ ٹورنامنٹ کھیل کر فائدہ ہوا، اس سے پی سی بی ایج گروپ ٹورنامنٹس میں موقع ملا ۔
کپتان بیکن ہاؤس سکول نے کہا کہ پورے پاکستان کے سکولز کے بچے اس ٹورنامنٹ کے لیے پر جوش ہیں ۔