ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہوگیا

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی ڈالر کی خبر آگئی ۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر ایک پیسہ سستا ہوگیا۔ انٹربینک میں ڈالر 277.26 روپے سے کم ہوکر 277.25 روپے پر بند ہوا۔ 

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر3 پیسے اضافے سے 279.10 روپے پر پہنچ گیا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 11 پیسے اضافے سے 321.72 روپے کا ہوگیا، جبکہ برطانوی پاونڈ  3 پیسے سستا  ہوکر 375.18 روپے، یو اے ای درہم 3 پیسے اضافے سے 76.25 روپے، سعودی ریال 3 پیسے بڑھ کر 74.47 روپے کا ہوگیا ۔