سٹی 42 : لاہور میں بدفعلی، زناء بالجبر اور اجتماعی زیادتی کے واقعات بدستور جاری، رواں سال 8 ماہ کے دوران بدفعلی کے 574 مقدمات درج کئے گئے، مختلف علاقوں سے زناء بالجبر کی 498 ، اجتماعی زیادتی کی 36 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق صدر اور کینٹ ڈویژن بدفعلی کے 128، 128 مقدمات کے ساتھ سر فہرست، ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 100، سٹی ڈویژن میں بدفعلی کے 92 مقدمات درج ہوئے، اقبال ٹاؤن ڈویژن سے 90، سول لائنز ڈویژن سے بدفعلی کے 36 واقعات رپورٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ زناء بالجبر کی وارداتوں میں صدر ڈویژن 132 مقدمات کے ساتھ سر فہرست، ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 98، کینٹ ڈویژن میں زناء بالجبر کے 92 مقدمات درج، اقبال ٹاؤن ڈویژن سے 80، سٹی ڈویژن سے زناء بالجبر کی 56 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق سول لائنز ڈویژن میں رواں سال زناء بالجبر کے 40 مقدمات کا اندراج کیا گیا، اجتماعی زیادتی کے واقعات میں ماڈل ٹاؤن ڈویژن 10 مقدمات کے ساتھ سر فہرست، کینٹ ڈویژن میں 9، صدر ڈویژن میں اجتماعی زیادتی کے 6 مقدمات درج کئے گئے، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 6، سول لائنز ڈویژن میں اجتماعی زیادتی کے 3 مقدمات کا اندراج ہوا، سٹی ڈویژن میں رواں سال اجتماعی زیادتی کے 2 واقعات رپورٹ ہوئے۔